ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی دہشتگرد فوج کی جارحیتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح جنوبی غزہ پٹی کے رفح علاقہ کے مشرق میں واقع فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی اڈے پر دو میزائل داغے ، تاہم اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،درایں اثنا گذشتہ رات صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ کرم شالوم یا کرم ابو سالم شہر میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنائی دی گئی۔
صیہونی جنگی طیاروں کی فلسطینی مزاحمتی اڈے پر بمباری
صہیونی لڑاکاؤں نے جنوبی غزہ پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا۔

wilayat.com/p/4549
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین