شہید قاسم سلیمانی کی تصویر سے بھی صیہونی لرزہ بر اندام

صیہونی فوج کے ترجمان نے بیروت کی سڑکوں پر شہیدجنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہداء کے بل بورڈز لگائے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخای ادرعی نے بیروت کی سڑکوں پر مزاحمتی تحریک کے شہداء جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے بل بورڈ لگائے جانے کے خلاف سوشل میڈیا پر احتجاج کیا۔
 صہیونی فوج کے ترجمان نے جو اپنی وحشت اور دکھ نہ چھپا سکے، بل بورڈ کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا، سوچیں یہ بل بورڈ کہاں لگایا گیا ہے؟ بدقسمتی سے یہ بیروت ہے، اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مزاحمتی پالیسی کے مخالفین سے اسرائیل کے ساتھ مل کر اس طرز عمل کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے درد سر مول لیا ہے جیسا کہ عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان کا کہنا ہے کہ صیہونیوں نے اپنے اس اقدام سے اپنے لیے جہنم خرید لی ہے اب انھیں اس خون کا حساب چکانا ہوگا اور دوسری طرف صیہونی ایران کی دفاعی طاقت کو دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہوس وحواس ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین