Code : 2866 231 Hit

آپ کے سب سے بڑے حمایتی کو تو قتل کردیا ہے اب آپ بچ کے رہیےگا؛حسن نصراللہ کو صیہونیوں کی دھمکی

سابق صہیونی سفارتکار اور مصر میں سابق اسرائیلی سفیر نے سید حسن نصر اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے بعداپنے سب سے بڑے حمایتی سے محروم ہوگئے ہیں لہذااب انھیں ذرا سوچ سمجھ کر ہمارے خلاف بولنا چاہیے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ کے مطابق صہیونی سفارتکار اور مصر میں سابق سفیر اسحاق لیونون نے دعوی کیا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل سے اپنا آئرن گنبد گنوا چکے ہیں،صیہونی سفارتکار نے مذکورہ اخبار کو دیے جانے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ نصراللہ  اس وقت لبنان ، ایران اور اسرائیل تین میدانو ں میں پریشان کھڑے ہیں، لیونون نے مزید کہا کہ سلیمانی کے قتل کے ساتھ ہی  نصراللہ نے اپنا ایک قریبی ساتھی اور ایک رول ماڈل کھودیا جو ان کے لئے بہت بڑا نقصان تھا انھوں نے سلیمانی کے ساتھ بہت قریب سے کام کیا ہے، مشورہ کیا اور کئی کام انجام دینے کے لئے ملاقاتیں کی ہیں  لیکن اب نصراللہ کاکوئی حامی  نہیں  رہ گیا ہے، آخر میں  صہیونی سفارتکار نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا کہ نصراللہ جس صورتحال سے دوچار ہیں  اس کا تقاضہ ہے کہ وہ اپنے اقدامات کے بارے میںاپنی گفتگو سے زیادہ محتاط رہیں ، اس کے علاوہ انھیں آخری دھچکے (سردار سلیمانی کے قتل) کے بعد بازیافت کے لئے ضروری وقت نہ دیا جائے،یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں صیوہنی وزیر خارجہ نے بھی سید حسن نصراللہ کو قتل کی دھمکی دی تھی۔
 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम