صیہونی دہشتگرد آبادکاروں کا مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ

صیہونی آبادکاروں نےصیہونی پولیس کی حمایت سے آج  ہفتے کے روز مسجد اقصی پر حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کار فلسطینیوں کے تقدس کے خلاف اپنے مخالفانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، آباد کاروں نے آج  ہفتہ کو ایک بار پھر مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر حملہ کرنے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے۔
 مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ پر کسی بھی مزید حملے کے خلاف متنبہ کیا، مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیف القدس کی لڑائی کی طرح  اس کے بعد بھی مقدس مقامات کو بچانے کے لیے تل ابیب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے  کے لیے تیاررہیں گے۔
واضح رہے کہ  صیہونی آباد کاروں نے حال ہی میں مغربی کنارے کے بیتا کے علاقے میں جبیل صبیح نامی قصبے پر آباد ہونے کے لئے قبضہ کر لیا جس کے بعد فلسطینیوں نے صیہونیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر مظاہرے اور جھڑپیں کیں اور آخر کارانہیں جبیل چھوڑنے پر مجبور کردیا،واضح رہے کہ  دوسرے آباد کاروں نے اب فلسطینیوں کو مشتعل کرنے کی طاقت کھو دی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین