ولایت پورٹل:فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی فوج کی معاندانہ کاروائیاں تیز ہوگئی ہیں، صہیونی فورسز نے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کرنے کے بعد فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، اس حملے میں پندرہ فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا۔
یادرہے کہ اس سے قبل صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے علاقوں پر چھاپوں میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا جبکہ گذشتہ رات صیہونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں مادما گاؤں میں ایک فلسطینی کنبے کے گھر پر چھاپہ مارا، اس حملے میں 11 ماہ کا فلسطینی بچہ محمد القط زخمی ہوا تھا، عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی کنبے کے گھر پر چھاپہ مارا اور 11 ماہ کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی ، لیکن گاؤں والوں نے صہیونیوں کو ایسا کرنے سے روک دیا۔
صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس میں 15 بے گناہ فلسطینی گرفتار
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی الزام کے 15 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

wilayat.com/p/5294
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین