صیہونی فوجی درندوں نے فلسطینی مزدور کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کردیا

صیہونی فوجیوں نے وادی اردن میں ایک بار پھر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان بوجھ کر ایک فلسطینی مزور کو اپنی جیپ کے تلے روندھ دیا۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی فوجیوں‌نے وادی اردن کے علاقے میں ایک فلسطینی مزدور پر جیپ چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے طولکرم میں متعدد فلسطینی مزدوروں پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دانستہ طور پر فوجی جیپ فلسطینی مزدور ساھر ابراہیم دراغمہ پر چڑھا دی، اس واقعے میں اس کا بھائی زخمی ہوگیا،ہلال احمر کے مطابق یہ واقعہ شمالی وادی اردن کے علاقے وادی المالح میں پیش آیا جب اسرائیلی فوجیوں‌نے ایک جیپ نے دو فلسطینیوں‌کو کچل ڈالا،دونوں حقیقی بھائی تھے۔ انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابراہیم دراغمہ دم توڑ گیا۔

 


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین