Code : 4635 6 Hit

صیہونی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملہ

صیہونی حکومت کے آباد کاروں نے صیہونی سکیورٹی فورسز کی مدد سے مسجد اقصیٰ کے صحن پر حملہ کیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی مسجد اقصیٰ پر اپنے حملے روزانہ جاری رکھے ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سےموصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسجد اقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کاکہنا ہے کہ آباد کاروں نے صیہونی فوج کی پشت پناہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا، آباد کاروں نے مسجد اقصی پر بے دردی سے حملہ کرنے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے،واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین