Code : 4397 2 Hit

صیہونی آباد کاروں کا نابلس میں فلسطینیوں پر حملہ

ہفتے کے روز صہیونی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آباد کار مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آباد کاروں نے مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر پر حملہ کیا،صیہونیوں نے اپنے اس وحشیانہ حملے میں فلسطینوں کے متعدد باغات کو تباہ اور آگ لگا دی۔
عربی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے صیہونی فوج کی پشت پناہی میں نابلس پر حملہ کیا۔
نابلس شہر پر حملے کے دوران  صیہونی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان زبردست تصادم بھی ہوا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین