Code : 2607 50 Hit

برطانوی انتخابات میں جانسن کی فتح پر صہیونی خوشحال

صہیونی وزیر اعظم اور بلیک وائٹ پارٹی کے رہنما نے برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:برطانیہ کے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی فیصلہ کن کامیابی پر صہیونیوں کے جوش و جذبے کا اظہار کرتے  ہوئے صہیونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پارٹی کے رہنما ، بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی،نیتن یاھو نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: "میرے دوست بورس جانسن ، میں آپ کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں، یہ برطانوی عوام اور ہمارے دوستانہ تعلقات کے لئے ایک بہت اچھا دن ہے،نیتن یاہو کے بعد صیہونی حکومت کے سربراہ  رووین ریولن نے بھی جانسن کی جیت اور جیریمی کوربن کی سربراہی میں لیبر پارٹی کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا ،جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے ریولین نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا: "مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ کی قیادت میں ہماری حکومتوں کے مابین اہم تعلقات کو مستحکم رہیں گے اور ہم  مل کرتمام  چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں،بلیو وائٹ  پارٹی کے سربراہ بیلی گینٹز ، جو صیہونی کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے تھے، نے پہلے دونوں لیڈروں کی نسبت لیبر پارٹی کی شکست پر زیادہ واضح توجہ مرکوز کرتے ہوئے جانسن کی جیت کو تل ابیب کے لئے خوشخبری قرار دیا،گینٹز نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں جیریمی کوربین کی قسمت کی  خرابی  اسرائیل ، برطانوی یہودیوں اور سب سے بڑھ کر برطانیہ میں جمہوریت کے لئے خوشخبری ہے،انہوں نے جانسن کو اسرائیل کا ایک حقیقی دوست قرار دیتے ہوئے  مزید کہا میںبرطانیہ اور اسرائیل کے مابین سلامتی ، ثقافتی اور معاشی تعلقات کے مزید مستحکم ہونے کا منتظر ہوں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین