Code : 4663 4 Hit

صیہونی طیارہ سوڈان پہنچ گیا

اسرائیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کل رات ایک اسرائیلی طیارے نے سوڈان میں لینڈنگ کی جس سے اسرائیل اور سوڈان کے مابین تعلقات کی برقراری کے لئے ساز باز مذاکرات سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کو تقویت پہنچتی ہے۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کا ایک طیارے جسے صیہونی اعلی حکام استعمال کرتے ہیں، کل سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اترا اور پھر کئی گھنٹوں کے بعد طیارے نے اڑان بھری، رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ایسےاس وقت خرطوم ایئر پورٹ پر اترا کہ جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو سوڈان کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے لکھا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ  تعلقات کی برقراری کے لئے سوڈان پر سخت دباو ڈال رکھا ہے تاکہ امریکی صدر ٹرمپ اس موضوع کو انتخابات میں اپنی کامیابی کے لئے استعمال کریں۔
سعودی اخبار الشرق نے سوڈان کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن نے سوڈان کو اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے لئے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم دیا تھا۔
سوڈان کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ الٹی میٹم امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔
سوڈان گزشتہ ایک سال سے اس کوشش میں ہے کہ اس کا نام امریکہ کی بلیک لسٹ سے نکل جائے۔
سوڈان پر اسرائیل کے ساتھ  تعلقات کی برقراری کے لئے امریکہ کا دباؤ ایسے میں جاری ہے کہ جب سوڈان کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے اور سوڈان کی مجمع فقہ اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے روابط کی برقراری کو حرام قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 13 اگست کو باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جس کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی جا رہی ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین