ولایت پورٹل:شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی جبکہ اسرائیلی افواج نے بھی مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں۔
درایں اثنا قلقیلیه کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم میں بھی فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جہاں فلسطینی نوجوان نابلس کے قریب بیتا قصبے میں اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں جہاں اسرائیلی فورسز نے احتجاج کو کچلنے کے لیے تشدد کا سہارا لیا۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں کے تشدد کے نتیجے میں اب تک احتجاجی مظاہروں میں 19 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جمعرات کو اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے مشرق میں بطاله کیمپ پر حملہ کیا، کیمپ پر صہیونی حملے کے دوران 21 سالہ فلسطینی نوجوان بکر حشاش شہید ہوگیا۔
ادھرکلایک صہیونی آباد کار نے رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرا میں ایک چوکی پر ایک نوجوان فلسطینی کو کچل دیا جس کی نتیجہ میں 25 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی یاسین فینلہ جو کام پر جارہا تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
صیہونی غاصب فوج کا ایک بار پھر مغربی پٹی پر حملہ
صیہونی عسکریت پسندوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر حملہ کیا اور ان کی پرتشدد کارروائیوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

wilayat.com/p/7485
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین