ولایت پورٹل:العہد کے نیوزایجنسی کی رپورٹ مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی فوجی درندوں کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہےجس کو تحت صہیونی عسکریت پسندوں نے شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قلندیا کیمپ پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق ، قلندیا پر صیہونیوں کے حملے کے دوران ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہواجس میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیاں استعمال کیں۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں صہیونی عسکریت پسندوں کے ہاتھوں چار فلسطینی شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے کچھ کی حالت بھی نازک بتائی جارہی ہے۔
یادرہے کہ فلسطینیوں بالخصوص مغربی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔
واضح رہے اکتوبر میں اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صیہونیوں نے گذشتہ اکتوبر میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 410 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔۔
صیہونی فوجی دہشتگردوں کا قلنڈیا کیمپ پر حملہ ؛4فلسطینی زخمی
شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع قلندیا کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے میں چار فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔

wilayat.com/p/5011
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین