Code : 4643 4 Hit

صہیونی فوجی دہشتگردوں کا مسجد اقصی پر حملہ

صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اپنی تازہ ترین دشمنانہ حرکت میں مسجد اقصی پر حملہ کیا جہاں فلسطینیوں کے ساتھ ان کا زبردست تصادم ہوا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونیوں کی معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مسجد اقصی پر وحشیانہ حملہ کیا جبکہ انہوں نے گذشتہ دنوں مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے حملے کی حمایت کی تھی۔
حملے کے بعد مسجد اقصی میں موجود فلسطینیوں کے ساتھ صہیونیوں کی شدیدجھڑپ ہوئی جس  کے بعد متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا، حراست میں لیے جانے والے افراد میں "عیسیٰ برکات" بھی شامل ہیں جو مسجد اقصیٰ کے مشہور محافظوں میں سے ایک ہیں، اسی دوران ، صہیونیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان نامی قصبے پر حملہ کیا اور متعدد فلسطینی مکانات کو تباہ کردیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین