کورونا کے خوف سے5639 صیہونی فوجی کیمپوں میں بند

صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے5639 صیہونی فوجیوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت رکھا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار معاریو نے صیہونی حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 10کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جو زیر علاج ہیں۔
صیہونی فوجیوں کے وائرس کا شکار ہونے کے بعد فوجی عہدہ داروں نے صیہونی وزارت صحت کی تجویز کے مطابق کو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر  ان فوجیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے 5639 صیہونی فوجیوں کو احتیاطی تدابیر کے تحت رکھا گیا ہے۔
یادرہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ ہفتے اپنے تمام فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے کیمپوں میں واپس آجائیں اور کم سے کم ایک ماہ تک کیمپوں میں ہی رہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
دوسری طرف  صہیونی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 96نئے کیسز کے اندراج کا اعلان کیا  جس کے بعد اب تک مقبوضہ فلسطین میں اس ووائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد592 تک جا پہنچی ہے۔





0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین