صہیونی فوجی درندوں کی مغربی کنارے پریلغار؛ 8فلسطینی شہری گرفتار

صہیونی فورسز نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس پر چھاپہ مار کر آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

ولایت پورٹل:العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونی فورسز کے اس وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جبکہ صہیونیوں نے جھڑپوں کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
 ادھر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں صیہونیوں کے حالیہ حملوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
 فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
 صہیونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہےکہ صہیونی حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف اس خطرناک سطح پر جرائم کے زبردست جواب کی ضرورت ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کے جاری رہنے سے صورتحال مزید کشیدہ ہو جائے گی۔
 بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صہیونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے نیز ہم صہیونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے نئے جرائم کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین