ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے صہیونی عسکریت پسندوں نے قصبہ العیساویه سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا تاہم اس وحشیانہ حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبردست تصادم ہوا، عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونیوں نے جھڑپ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولہ بارود کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے جھڑپ کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار کیا،یادرہے کہ یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں عمل میں لائی جارہی ہیں جبکہ صہیونیوں نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار کیا ہے، ادھر حالیہ دنوں میں مسجد اقصیٰ پر بھی صہیونیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہےجہاں آئے دن صیہونی فوجی کے اشاروں اور مکمل سکیورٹی کے ساتھ انتہا پسند صیہونی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہوجاتے ہیں اور شرپسندانہ نیز تخریبی کاروائیا ں کرنے کے ساتھ اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے ہیں جس سے اس مقدس مقام کی بے حرمتی ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی کھلے عام مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب اس لیے کرتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ اقوام متحدہ اور عرب ممالک تو ہیں ہی ہمارے ساتھ نیز عالمی برادری یا انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ہمیں کچھ نہیں کہیں گی بلکہ زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کے حق میں ایک بیانیہ صادر کر دیں گی جس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،ادھر مسلمان حکمرانوں کا یہ حال ہے کہ اکثر عرب ممالک فلسطینیوں کے خون کو پیروں تلے روندھتے ہوئے اس غیر قانونی اور جابر ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے مسابقہ دی رہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی فوجی دہشتگردوں کی یلغار؛8 فلسطینی شہری گرفتار
اسرائیلی فورسز نے ہفتے کے روز مقبوضہ شہر یروشلم پر چھاپہ مارا اور آٹھ فلسطینیوں کوگرفتار کیا۔

wilayat.com/p/3862
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین