Code : 4393 3 Hit

صیہونی میڈیا کی ایرانی خلائی سرگرمیوں کے سلسلہ میں مغربی ممالک کو اکسانے کی کوشش

صہیونی میڈیا نے ایران کی خلائی سرگرمیوں اور اسلامی جمہوریہ نے اس سلسلے میں جو پیشرفت کی ہے اس کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرکے مغربی ممالک کو اس حوالے سےاکسانے کرنے کی کوشش کی ہے۔

ولایت پورٹل:اسرائیل ہیوم نے "عالمی طاقت بننے کے لئے ایران کی خواہش کا ایک اہم نکتہ " کے عنوان سے ایک رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ کی خلائی سرگرمیوں اور پیشرفت کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
اس رپورٹ کے مرکزی حصے جس کو" یوزی روبن " نے لکھا ہے ، میں بیان کیا گیا ہےکہ مغرب نے ایران کے خلائی پروگرام پر بہت کم توجہ دی ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ ایران کے میزائل پروگرام سے کم خطرناک ہے  لیکن یہ خیال غلط ہے۔
اس رپورٹ میں ایران کے ایٹمی معاہدےاور قرارداد 2231 پر سوالیہ نشان لگا  کر کسی نہ کسی طرح مغربی ممالک کو ایران کی خلائی پیشرفت کے لئے ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے ایک اور حصے میں ، قرارداد 2231 کے بارے میں مختلف تشریحات کہ آیا ایران اپنی فضا سرگرمیاں اپنے فریم ورک کے اندر انجام دے سکتا ہے یا نہیں، ایک بار پھر یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ ایران کی خلائی سرگرمیوں کے بارے میں مغربی ممالک کی لاپرواہی غلط ہے اور اس کا خطرہ اسلامی جمہوریہ کے میزائل پروگرام سے زیادہ ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین