مغربی پٹی میں صیہونیوں کی یلغار؛13فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے منگل کے روز مغربی کنارے پر بے دردی سے چھاپہ مارا اور بغیر کسی الزام کے 13 فلسطینیوں کوگرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کی معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، صہیونی حکومت کے ایجنٹوں نے اپنی معاندانہ کاروائیوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔
مغربی کنارے کے وحشیانہ حملے میں صیہونیوں کا فلسطینیوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور براہ راست گولہ بارود استعمال کیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے حملے کے دوران 13 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا ہے، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صیہونیوں نے گذشتہ اکتوبر میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 410 فلسطینیوں کو حراست میں لیا تھا۔
اس سلسلے میں  فلسطینی قیدیوں کے مطالعےکے مرکز نے  اعلان کیا ہے کہ گرفتار کیے جانے والوں میں 46 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں، یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ متعدد فلسطینی صحافیوں کو صیہونی عسکریت پسندوں نے گذشتہ ماہ کے دوران حراست میں لیا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین