مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونیوں کی یلغار ؛متعدد فلسطینی شہری گرفتار

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یروشلم شہر پر اپنے تازہ ترین حملہ میں متعدد فلسطینیوں کوگرفتار کیا۔

ولایت پورٹل:فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی حکومت کی فوج مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق ، ان کارروائیوں کے تسلسل میں صہیونیوں نے آج ہفتے کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے کچھ حصوں پر حملہ کیا، صہیونی عسکریت پسندوں نے اس وحشیانہ حملے کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا، عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس پر صہیونیوں کے حملے کے بعد ان کے اور فلسطینیوں کے مابین متعدد جھڑپیں بھی ہوئیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین