Code : 1956 5 Hit

فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر صیہونی سرکاری دہشتگردوں کی یلغار؛63 فلسطینی زخمی

غزہ میں فلسطینیوں کے 70ویں حق واپسی مارچ کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک بار پھر وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں 63 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز 70ویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ طریقے سے فائرنگ کی جس میں63 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 17 بچے اور 3 عورتیں بھی شامل ہیں،فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں،اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے، واپسی مارچ  میں اب تک 317 فلسطینی شہید اور کم سے کم 31 ہزار زخمی ہوئے ہیں،غاصب اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम