یمنی جزیرہ سقطری میں صیہونی پرچم ؛متحدہ عرب امارت کا کارنامہ

شوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں پر صیہونی سیاحوں کی تصویریں شیئر کیں  جن میں میں کچھ سیاح اسرائیلی پرچم اپنے بدن پر لپیٹے ہوئے تھے۔

ولایت پورٹل:یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق شوشل میڈیا کے صارفین  کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات صیہونی سیاحوں کو اس جزیرے پر لاتا ہےاور ان کی سکیورٹی کا پورا انتظام بھی کرتا ہے،یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی وجہ سے یمنی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بن غالب نامی صارف  نے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں کی دیدہ دلیری کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنا پرچم لے کر پوری آزادی سے سقطری جزیرے میں ٹہلتے ہیں اور تصویریں  بناتے ہیں جبکہ یہ تمام اقدامات یمن کی خودمختاری اور آزادی کی خلاف ورزی ہے  جس کا ذمہ دار سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات ہے جس کو اس کا جواب دیا جائے گا۔
در ایں اثنا حالیہ دنوں میں ایک باخبر ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے سقطری جزیرے کے ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے لئے ایک جاسوسی مرکز بنائے جانے کی خبر دی تھی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین