Code : 2495 33 Hit

صیہونی لڑاکاؤں کی جنوبی غزہ پر بمباری

صیہونی لڑاکا طیاروں نے آج صبح سویرے جنوبی غزہ پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی لڑاکا  طیاروں نے آج صبح سویرے  جنوبی غزہ کے باریکہ  علاقہ  پر بمباری کی ،مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک کے دفاعی سسٹم نے  طیاروں کی طرف  فائرنگ کی ،ذرائع ابلاغ نے اس سے پہلے خبر دی تھی کہ غزہ کی پٹی کے آس پاس صہیونی بستیوں میں خطرے کی گھنٹی بج رہی  تھی،صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ  غزہ پٹی کے مشرق میں واقع  اشکول قصبے کے کھلے علاقے میں دو راکٹ گرے،روسی نیوز ایجنسی  راشا ٹوڈےنے اپنے نمائندہ کے حوالہ سے بتایا کہ راکٹ غزہ پٹی  سےفائر کیے گئےتھے،صہیونی فوج کی عربی زبان کی  ترجمان آویخای ادرعی نے بھی کہا کہ غزہ سے مقبوضہ فلسطین کی جانب  فائر کیے جانے والے راکٹ کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کا الارم بجنا شروع ہوگیا تھا۔





0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम