غزہ پٹی میں صہیونی لڑاکا طیاروں کی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ حملوں میں حماس سے وابستہ زیر تعمیر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے استعمال کیے جانے والے کنکریٹ پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر میں غزہ کے اندر بڑے اور آتش گیر دھماکے دکھائے گئے ہیں،صیہونی حملوں میں خان یونس کے قریب حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فلسطینی مزاحمتی تحریک  کے میزائل حملوں کے شدید خوف وہراس کا شکا رہیں  یہی وجہ ہے کہ  یا تووہ اس تحریک کے عہدہ داروں کو نشانہ بناتے ہیں اور یا اس کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہیں ،تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اگر ہماری عہدہ داروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تو تل ابیب کوآگ کے گولے میں بدل دیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین