صہیونی بسیں نذر آتش

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط میں واقع ایک شہر میں بس اسٹاپ پر دو بسوں میں آگ لگ گئی۔

ولایت پورٹل:یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ  مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے میں واقع ایک شہر کے ایک بس اسٹاپ پر دو بسوں میں آگ لگ گئی،رپورٹ کے مطابق وسطی فلسطینی شہر ریشون لیٹزیون میں گولڈ مائر اسٹریٹ پر ایک بس اسٹاپ پر دو بسوں میں آگ لگ گئی۔
صہیونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو، جبکہ آگ لگنے کے بعد ریشون لیٹزیون اسٹیشن سے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے روانہ کیا گیا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے بھی اسی طرح کے مشتبہ حالات میں شمالی فلسطینی شہر صفد کے ایک مرکزی بس اسٹیشن پر 18 بسوں میں آگ لگ گئی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین