Code : 2945 16 Hit

شمالی غزہ پر صیہونیوں کی بمباری

اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے شمالی غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ہیلی کاپٹروں نے اتوار کی صبح غزہ کے شمال میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے اڈے پر بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں صیہونی بمباری کی وجہ سے دھماکہ بھی ہوا۔
مذکورہ چینل نے غزہ کے بیت لاہیا میں بھی مزاحمتی تحریک کے  اڈے پر صہیونیوں کے ایک اور حملے کی اطلاع دی ہے۔
یادرہے کہ صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے ، خاص طور پر امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ سمجھوتے کے منصوبے کی نقاب کشائی کے بعد۔
واضح رہے کہ ان حملوں کے جواب میں مزاحمتی فورسز نے بھی  غزہ پٹی کے آس پاس کی بستیوں پر بھی راکٹ فائر کیے۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتے کی رات جب ، بلیو اور وائٹ اتحاد کے سربراہ ، بینی گانٹز غزہ پٹی کے قریب واقع ایک قصبے میں تقریر کر رہے تھے  تو راکٹ لگنےپر سائرن بجنے کی وجہ سے وہ پناہ گاہ میں فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम