Code : 2639 19 Hit

غزہ پر صہیونیوں کی بمباری

صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔

ولایت پورٹل:صفا نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق غزہ  پٹی پر  صیہونی حملوں کو جاری رکھتے ہوئے صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مزاحمتی تحریک  کے کئی  اڈوں پر بمباری کی،رپورٹ کے مطابق بیت لاہیا کے شمال میں واقع عسقلان اڈہ اور غزہ کے جنوب میں خان یونس میں عین عین جالوت اڈہ صیہونی حملوں کا نشانہ بنے ہیں،اسی طرح صہیونی جنگی طیاروں نے رفح کے مشرق میں تباہ شدہ غزہ ایئرپورٹ کے قریب خالی جگہ کو بھی نشانہ بنایا،فلسطین الیوم نیوز ایجنسی  نےرپورٹ دی ہے کہ مذکورہ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،صیہونی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ  پٹی سے راکٹ فائر  ہونے کے جواب میں تھا ، لیکن فلسطینی مزاحمت نے اس  دعویٰ کی تردید کی ہے،قابل ذکر ہے کہ جمعرات کی رات ، صیہونی فوج کی عبری زبان کی  ترجمان ایوشیہ ایریائی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین میں ایک راکٹ داغے جانے کے بعد سائرن کی آوازیں لگ گئیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین