ولایت پورٹل:صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں مشرقی جبالیا پر بمباری کی ہے صیہونی حکومت کے جنگی طیارے ، ہیلی کاپٹراور توپخانے گذشتہ مہینوں میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں ،یہ حملے ہمیشہ ہی بے بنیاد الزامات اور بہانوں کے باعث انجام پاتے ہیں۔
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں،غزہ پٹی دو ہزار چھے سے اسرائیل کے بحری ، فضائی اور بری محاصرے میں ہے اور غزہ پٹی کے باشندوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اس درمیان حماس نے اسرائیل کے ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تل ابیب انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں ہر طرح کی مہم جوئی سے باز رہے، حماس کے رہنما محمودالزہار نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت نےغزہ میں کسی طرح کی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے اپنی غلطیوں کا حساب دینا ہوگی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام فلسطینی مزاحمتی تحریک کے مزائلوں سے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی مزاحمتی تحریک کو اسلحہ ڈالنے کے عوض لاکھوں ڈالر کی لالچ دیتے ہیں تا کہ اس طرح اسلامی مزاحمتی تحریک اور عوام کے درمیان اختلاف ڈالا جاسکے اور کبھی فلسطین کے رہائشی علاقوں پر بمباری کر کے عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ خود اسرائیل معاشی اور معاشرتی طور پر بالکل بکھر چکا ہے اور سیاسی طور پر تعطل کا شکار ہے ،اس کی کابینہ بھی بحرانی حد تک اختلاف کا شکار ہےلیکن پھر بھی کچھ عرب ممالک حکمران اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مسابقہ دے رہے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پیش پیش ہیں۔
شمالی غزہ پر صیہونیوں کی بمباری
صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی صبح شمالی غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔

wilayat.com/p/4108
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین