ولایت پورٹل:شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ پٹی اور بیت لاہیا شہر پر بمباری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تین بار شمالی غزہ اور بیت لاہیا شہر کو نشانہ بنایا ہے۔
ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ پٹی کے آس پاس کی کی صیہونی بستیوں میں خطرہ کا سائرن بجنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے عربی زبان ترجمان آویخای ادرعی کا کہنا ہے کہ صیہونی بستیوں میں یہ سائرن غزہ کی جانب سے ان کی طرف داغے جانے والے راکٹوں کی وجہ سے بجے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونیوں نے غزہ پٹی پر ایسے وقت میں بمباری کی ہے جبکہ پوری دینا کورونا وائرس سے نبرد آزما ہے اور وبا پوری دنیا کی طرح غزہ میں بھی پھیل رہی ہے جو کئی سال سے صیہونیوں کے محاصرہ میں ہے جس کی وجہ سے اس خطہ میں مذکورہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل تو دور کی بات ہے عام طبی وسائل کی بھی شدید قلت ہے اور کہا جارہا ہے کہ اگر اس خطہ میں وائرس مزید پھیلتا ہے تو یہاں انسانی بحران آسکتا ہے۔
شمالی غزہ پر صہیونی کی بمباری
فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی لڑکا طیاروں نے شمالی غزہ پر بمباری کی ہے۔

wilayat.com/p/3256
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین