Code : 2378 60 Hit

غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر صہیونیوں کی بمباری

غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر صہیونیوں نے ایک لڑاکا طیارے سے بمباری کی نیز ایک ٹینک سے میزائل بھی داغے۔

ولایت پورٹل:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ  غزہ پٹی  سے مقبوضہ فلسطین کی جانب ایک میزائل  مارا گیا جس کے جواب میں صہیونی فوج نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،صہیونی ای 24 چینل کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام کو ایک اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ پٹی میں حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ،یاد رہے اس سے کچھ ہی دیر پہلےصیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا غزہ پٹی کی سرحد سے مقبوضہ فلسطین کی طرف ایک راکٹ داغا گیا ہے جس کے بعد وہاں سائرن بدلنا شروع ہوگئے،عبری زبان کے صیہونی  ذرائع ابلاغ نے بھی دعوی کیا ہے کہ غزہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی طرف ایک راکٹ داغا گیا تاہم وہ غیر رہائشی علاقے پر آ کر گرا ،صہیونی ذرائع ابلاغ نے مزید لکھا ہے کہ غزہ پٹی سے داغے جانے والے راکٹ کے بعد صہیونیوں کا اینٹی میزائل کرافٹ سسٹم آن ہوگیا اور اس نے غزہ پڑی کی جانب چھ راکٹ داغے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम