ولایت پورٹل:الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی لڑاکا طیاروں نے جمعرات کی صبح کو غزہ پٹی کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے ،اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے شمال اور جنوب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہےفلسطین کے ایک خبر رساں ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ صہیونی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے شمال میں ایک علاقے پر تین راکٹوں سے حملہ کیا،اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخای ادرعی نے ٹویٹر پر غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حملوں کا مقصد ایک فوجی کمپاؤنڈ سمیت حماس سے وابستہ اہداف کو نشانہ بناناتھا،ادرعی نے ایک اور ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ غزہ میں ہونے والے واقعات کے لئے حماس ذمہ دار ہے،المنار چینل نے بھی اب سے کچھ دیر پہلے کہا ہے کہ قابض صیہونی حکومت نے بیتلاهیا کے ایک علاقہ پر بھی راکٹ داغے ہیں،یاد رہے کہ صیہونی وزیر اعظم بینامین نیتن یاہو صیہونی نشین شہر عسقلان میں انتخابی مہم پر تھے جہاں ان کی تقریر سے کچھ دیر پہلے غزہ پٹی سے راکٹ فائرکیے گئے جس کے بعد انھیں تقریر منسوخ کر کے محفوط مقام پر پناہ لینا پڑی،صیہونی حکام نے عسقلان کی طرف غزہ سے آنے والےراکٹوں کو بہانہ بنا کر آج صبح بمباری کی ہے اور پھرحماس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے،صیہونیوں کا کہنا ہے کہ آئرن گنبد نظام نے راکٹ حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع تھا جب راکٹ حملے کی وجہ سے نیتن یاہو کو اپنی انتخاباتی مہم چھوڑ کر پناہ گاہ میں جانا پڑا،پچھلی صہیونی انتخابی مہم میں بھی نیتن یاھو کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔
صیہونیوں کی غزہ پٹی پر بمباری
صیہونی فضائیہ نے جمعرات کی صبح غزہ پر بمباری کی ہے۔

wilayat.com/p/2685
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین