ولایت پورٹل:قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے بیت اکسا میں فلسطینیوں کے کم سے کم 8 مکانات مسمار کر دیے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ذریعے الداھیک اور دوسرے فلسطینی خاندانوں کے رہائش فلیٹس کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد ان کی مسماری شروع کردی،عینی شاہین کا کہنا تھا کہ مسمار ہونے والے مکانات میں خلیل ابو دھوک اور اس کے قریبی عزیزوں کے مکانات شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین