فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوجی درندوں کی یلغار

فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جانب سےچھوڑی جانے والے آنسو گیس کی وجہ سے دم گھٹنے کا شکار ہوگئے۔

ولایت پورٹل:دنیا الوطن نیوز ویب سائٹ نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے لکھا ہے کہ آج صبح (جمعہ) کو اسرائیلی فورسز نے طولکرم شہر کے وسط میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر آنسو گیس فائر کی جس کے نتیجے میں  متعدد بچوں سمیت درجنوں فلسطینی دم گھٹنے کا شکار ہوگئے ۔
رپورٹ کے مطابق ریڈکراس کمیٹی کی ٹیم نے فورا موقع پر پہنچ کر زخمیوں کا علاج کیا اور ایک خاتون کو اسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلسطینی قیدیوں اور صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والے افراد کے امور کی نگراں  کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی حکومت رمضان کے دوران فلسطینی قیدیوں کے خلاف ہر طرح کے سخت اقدامات استعمال کرتی ہے اور کبھی کبھی آدھی رات تک  انھں افطاری  دینے میں تاخیرکی جاتی ہے ۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین