Code : 3393 19 Hit

مغربی پٹی میں صیہونیوں کی بربریت؛6فلسطینی زخمی

مغربی پٹی میں صہیونی عسکریت پسندوں کے وحشیانہ حملے میں چھ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی معاندانہ کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے  اپنی تازہ ترین جارحیت میں مغربی پٹی میں واقع الخلیل  علاقہ کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس وحشیانہ حملے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے مابین زبردست تصادم ہوا جس میں صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس اور گولیوں کا استعمال کیا۔
عرب میڈیا نے اطلاع دی  کہ جھڑپوں میں چھ فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम