Code : 3008 28 Hit

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے انکشاف پر صیہونی سیخ پا

اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ذریعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر میں ملوث کمپنیوں کی فہرست کے اجراء پر تنقید کی۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق  کی جانب سے مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں میں واقع کمپنیوں کی فہرست کی اشاعت اور صیہونی حکومت کے ساتھ ان کے کاروباری معاملات کے انکشاف کرنے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے بدھ کی شام کہا: "اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ذریعہ مغربی کنارے میں کام کرنے والی کمپنیوں کی بلیک لیسٹ کے اجراء کو اسرائیل پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے ممالک اور تنظیموں کے سامنے شرمناک انداز میں ہتھیار ڈالنا قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ اس نے صیہونی بستیوں سرگرم112 کاروباری اداروں کی نشاندہی کرکے انھیں اس  فہرست میں درج کیا ہے۔
ان کمپنیوں میں سے 94 کمپنیاں مقبوضہ فلسطین میں جبکہ دیگر18 کمپنیاں دوسرے ممالک میں مشغول ہیں۔
اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایسی بستیوں کو غیر قانونی سمجھا جاتا ہے ، لیکن اس رپورٹ میں مذکورہ تجارتی کمپنیوں کی سرگرمیوں یا ان میں شرکت کے لئے قانونی طریقہ کار تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम