0 Hit

مغربی پٹی پر صیہونیوں کا حملہ؛ 11 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی پر چھاپہ مارا اور اور 11 فلسطینی شہریوں بغیر کسی الزام کے حراست میں لے لیا۔

ولایت پورٹل:العہدنیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونیوں کی مخالفانہ کاروائیاں بدستور جاری ہیں، اس سلسلے میں صہیونی ملیشیا نے مغربی پٹی کے متعددعلاقوں پر وحشیانہ حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صہیونی ملیشیا نے مغربی کنارے پر حملہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ان کے ساتھ مار پیٹ کی ،صیہونیوں نے 11 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا۔
یادرہے کہ صہیونی ملیشیا نے اکتوبر میں بھی مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا تھا، تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق صیہونیوں نے گذشتہ اکتوبر میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں 410 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
اس ضمن میں فلسطینی قیدیوں کے مطالعے کے مرکز نے بتایا کہ زیر حراست افراد میں 46 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں نیز یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ متعدد فلسطینی صحافیوں کو صیہونی عسکریت پسندوں نے گذشتہ ماہ کے دوران حراست میں لیا ۔
دوسری طرف ، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے نائب سربراہ  "موسیٰ ابو مرزوق  نے ایک تقریر میں اس بات پر زور دیاکہ  ہم حماس اسلامی مزاحمتی تحریک میں یہ مانتے ہیں کہ غزہ پٹی کی طرح مغربی پٹی کو بھی مزاحمت کی ضرورت ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین