صیہونی فوج کےہاتھوں حماس کے ایک رہنما سمیت16 فلسطینی شہری اغوا

فلسطینی ذرائع نے 16 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جن میں تحریک حماس کے ایک رہنما بھی شامل ہیں۔

ولایت پورٹل:صیہونی جنگجوؤں نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے جنین میں حماس کے رہنما عبدالجبار جرار سمیت 16 فلسطینیوں کو یرغمال بنایا۔
 بعض مقامی ذرائع نے شمالی الخلیل میں  واقع العرب کیمپ میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی قابض فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع دی، تاہم اس سلسلہ میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین