صیہونی فوجی درندوں کا غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ

اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملے میں حماس کے ٹھکانوں پر توپ کے گولے داغے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی توپ خانے نے آج صبح غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی،رپورٹ کے مطابق ، غزہ کی جنوبی پٹی کے خان یونس اور رفح شہروں میں حماس تحریک کی فوجی شاخ کے القسام بریگیڈ کے ٹھکانوں کو اسرائیلی توپ خانے نے نشانہ بنایا۔
یادرہے کہ کل  سہ پہرکو صہیونی فوج نے دعوی کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے قریب صہیونی بستیوں پر ایک راکٹ فائر کیا گیا ہے، ادھر اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے اس لیے کہ اس کو معلوم ہے فلسطینی پہلے ہی اکیلے تھے اور اب تو مزید اکیلے ہوگئے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ سمیت مغربی ممالک تو پہلے ہی اسرائیل کی حمایت اور فلسطینیوں کی مخالفت کرتے تھے اور اب عرب ممالک بھی صیہونیوں سے زیادہ فلسطینیوں کے دشمن بن چکے ہیں اور انھیں ختم کرنے کے درپے ہیں جس کی ایک مثال سعودی سماجی کارکن کا یہ کہنا ہے کہ اسرائیلوں کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کو جلادیں اور حال ہی میں دبئی پولیس کے سابق نائب سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی کوئی غیر تو نہیں بلکہ ہمارے اپنے ہیں اور اسرائیل کا دارالحکومت صرف تل ابیب نہیں ہے بلکہ ہر عرب ملک کا دار الحکومت اسرائیل کا دارا لحکومت ہے اور صیہونی عوام اور عرب ممالک کی عوام کے درمیان بھی تعلقات بحال ہونا چاہیے اس لیے کہ صرف سرکاری سطح پر تعلقات کی بحال سے کام نہیں چلے گا۔
جب عربوں کی یہ حالت ہے تو صیہونیوں کو کس بات کا ڈر ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور وحشیانہ تشدد کرنے سے باز رہیں لیکن اس کے باوجود حماس کا نام سنتے ہیں ان پر خوف وہراس طاری ہوجاتا ہے اسی لیے تو وہ اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین