ولایت پورٹل:فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اسی سلسلے میں صیہونی ملیشیا نے مغربی کنارے میں العروب کیمپ پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق العروب کیمپ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، صیہونیوں نے لڑائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے، فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں اورظاہر سی بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
صیہونی فوج العروب پناہ گزین کیمپ پر حملہ؛متعدد فلسطینی زخمی
مغربی کنارے کے الخلیل علاقہ واقع میں العروب کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

wilayat.com/p/7506
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین