ولایت پورٹل:الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی شہریوں کو اپنی جارحانہ پالیسیوں کے تحت حراست میں لیا،رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارا اور 50 فلسطینیوں کو حراست میں لیا، حراست میں لینے والوں میں فلسطینی مقننہ کے دو ارکان اور تحریک حماس کے رہنما بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایک طرف صیہونی بے گناہ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں اور دوسری طرف عرب ممالک غاصب صیہونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر لے رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات نے پوری امت مسلمہ کا سر شرم سے جھکا کرفخریہ انداز میں اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی خیانت پر جہاں ایک طرف صیہونی اور مغربی ممالک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں بیدار ضمیر افراد اور شخصیات نے اس کی شدید مذمت کی ہے ،رہبر معظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی یہ شیطانی زیادہ دیر تک چلنے والی نہیں لیکن اس کے دامن پر اس کا بدنما دھبہ ضرورر باقی رہ جائے گا۔
سید حسن نصراللہ نے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو امت مسلمہ کے پیٹھ میں چھرا گھوپنے کے مترادف قرار دیا ہے، فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر صیہونیوں نے مسجد الاقصی کا آگ لگائی تھی تو متحدہ عرب امارات نے بھی اس کم گناہ نہیں کیا ہے،تاہم سعودی عرب ، بحرین اور مصر نے اس اقدام کی حمایت کی ہے ،سعودی عرب کے مفتی نے کہا تھا کہ مسجد الاقصی کی آزادی سے کیا مراد ہے ،میری سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔
صیہونی فوجی درندوں کے ہاتھوں حماس کے دو کارکنوں سمیت 50 فلسطینی گرفتار
عربی زبان کے میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ذریعہ حماس تحریک کے دو ممبروں سمیت 50 فلسطینیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی۔

wilayat.com/p/4311
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین