شام پر صیہونی فضائی حملہ؛ 2 افرادشہید ، 7 زخمی

شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت نےاس ملک کے صوبہ حمص پر فضائی حملہ کیا جس میں دو افراد شہید اور سات زخمی ہو گئے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  سانا کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع نے بدھ کی صبح اطلاع دی ہے کہ شام کا فضائی دفاع حمص کے کی فضا میں دشمن کے اہداف کا مقابلہ کر رہا ہے،رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے دفاعی نظام نے اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
شام کےایک فوجی ذریعے نے کہاکہ  آج صبح تقریباً 01:26 پر اسرائیلی دشمن نے بیروت کے شمال مشرقی علاقے سے کچھ حمص  کےحصوں پر کئی فضائی حملے شروع کیے۔
انہوں نے مزید کہاکہ شام کے دفاعی نظام نے اس حملے کا مقابلہ کیا اور زیادہ تر میزائلوں کو روک کر مار گرایا گیا،تاہم اس حملے کے دوران 2 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے جبکہ مالی نقصان بھی ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت نے اپنی سرزمین پر صیہونی حکومت کی بارہا جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جارحیت کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کریں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین