پےدرپے شکستوں کی وجہ سے صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو الوداع کہنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی وزارت عظمیٰ کے باضابطہ طور پر ختم ہونے پر اعلان کیا کہ وہ سیاست کی دنیا کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی چینل کان نے اتوار کی شام اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا کہ نفتالی بینیٹ اپنی سیاسی زندگی ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں،واضح رہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ سیاسی اختلافات کی وجہ سے کنیسٹ کو تحلیل کرنے پر مجبور ہونے کے بعد کیا تاکہ ان کی بطور وزیر اعظم مدت صرف ایک سال کی ہو۔
صیہونی چینل نے کہا کہ بینیٹ نے حال ہی میں اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں مشاورت کی ہے اور فی الحال وزیر اعظم یائر لاپڈ کی نگراں کابینہ کو اقتدار کی منتقلی کی تیاری کر رہے ہیں، اسی مناسبت سے، نفتالی بینیٹ نے حال ہی میں اپنے مشیروں کو بتایا کہ وہ آنے والے دنوں میں سیاسی میدان کو الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر وہ نائب وزیراعظم کا عہدہ قبول کرتے ہیں تو وہ صرف یائر لاپڈ کو سکیورٹی کے معاملات پر مشورہ دینے کے لیے وہاں موجود رہیں گے، اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان واقعات کا مطلب یہ ہے کہ نفتالی بینیٹ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین