Code : 2468 92 Hit

ایران پر پابندیاں لگاؤ نہ ہم پر:صیہونی وزیر اعظم یورپی ممالک پر تنقید

صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نےAIPAC لابی کے اراکین کے درمیان یورپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یورپی ممالک کی طرف سے ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عاروٹص شوع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  اسرائیلی وزیر اعظم نے بدھ کے روز امریکی صیہونی لابی کے درمیان مقبوضہ علاقوں اور غزہ میں تازہ ترین صورتحال پر  تبصرہ کرتے ہوئے یورپی ممالک سے  ایران پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا،نیتن یاہو نے بدھ کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں  امریکی - اسرائیلی پبلک افیئرز کمیٹی کی صہیونی لابی" کے ممبروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں 1967 میں قبضہ کیے جانے والے صیہونی علاقوں کی مصنوعات پر اسرائلی لیبل لگانے کے خلاف  یورپ کی عدلیہ کے فیصلہ کو تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے کہا کہ یورپ کو ایران پر پابندیاں عائد کرنا چاہیے تھیں لیکن انھوں نے اسرائیل کے خلاف اقتصادی اور سیاسی پابندیاں لگانا شروع کی ہوئی ہیں،قابل ذکر ہے کہ اے آئی پی اے سی لابی صیہونی حکومت کے لئے امریکی امداد کا اہم عنصر ہے ، اور امریکی کانگریس اور حکومت بہت سے عہدیدار اس کی کفالت کے تحت ہیں،رپورٹ کے مطابق ، یورپی عدلیہ نے حالیہ دنوں میں صہیونی بستیوں کی مصنوعات پر لگائے جانے والے  ایک لیبل کی منظوری دے دی، اس حکمنامے کے مطابق یورپی یونین کے ممبر ممالک کو صیہونی بستیوں کی مصنوعات 1967 سے الگ کرنے کی ضرورت ہے اور انھیں "اسرائیلی ساختہ" کا لیبل نہیں لگایا جانا چاہئے،صہیونی وزیر اعظم نے غزہ اور دمشق کے علاقوں کے خلاف فضائی حملوں کا ذکر کیے بغیرمظلوم نمائی کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ فلسطینی عسکریت پسند مقبوضہ علاقوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،نیتن یاہو نے غزہ پٹی میں اسلامی جہاد کے کمانڈروں کے خلاف کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا  خیرمقدم کرتے ہوئے انتباہ دھمکی دی  ہے کہ اگر بدامنی برقرار رہی تو جہاد اسلامی کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम