Code : 2519 43 Hit

غیر قانونی ریاست میں ایک سال میں تیسری بار غیر قانونی انتخابات

صہیونی مرکزی انتخابی کمیٹی نے منگل کو مقبوضہ فلسطین میں ممکنہ عام انتخابات کے لیے25فروری 2020کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:یڈیوٹ احرونوٹ ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق صہیونی مرکزی الیکشن کمیٹی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک کابینہ تشکیل نہیں پائے گی  تو 25 فروری 2020 کو مقبوضہ فلسطین میں  نے انتخابات ہوں گے،مرکزی انتخاباتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر یہ تیسری بار عام انتخابات ہورہے ہیں اور اگر یہی طے پایا کہ ہونا چاہیے تو 25 فروری کو ہو جائیں گے،قابل ذکر ہے کہ اگر صہیونی پارلیمنٹ آنے والے  ایک ہفتہ کے اندر مناسب اتحادی کابینہ بنانے میں ناکام رہی تو یہ ایک سال کے اندر مقبوضہ فلسطین میں تیسرے عام انتخابات ہوں گے،یاد رہے کہ لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو اور سفید اتحاد کے سربراہ بینی کانٹر دونوں انتخابات کے بعد چار ہفتوں میں کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں  جس کے صیہونی حکام نے  پارلیمنٹ کے 120 اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اکیس دن کے اندر ایسے شخص کو تلاش کریں جو  زیادہ سے زیادہ اتحادی کابینہ تشکیل دے سکے،کہا جارہا  ہے کہ صہیونی حکومت  کورواں سال  میں تیسری بار بھی  انتخابات ہی کروانا پڑیں گے جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ہونے والی نئی رائے شماری سے پتا چل رہا ہے کہ دوبارہ انتخابات بھی  موجودہ صہیونی بحران اور سیاسی تعطل کو حل نہیں کرسکتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम