ولایت پورٹل:رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے بعض عالمی المپک مقابلوں میں شرکت کرنے اور میڈل حاصل کرنےوالے ممتاز جوانوں اور والیبال ٹیم کے نو جوان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ابھی ہم ٹیکنالوجی کی حدود میں آگے بڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں،رہبر معظم نے جوانوں کو ملک کے مستقبل کی امید اور ان کے ساتھ ملاقات کو شریں قراردیتے ہوئے فرمایا: ملک کے ممتاز اور باصلاحیت جوانوں کے بیانات اور افکار سے ظاہر ہوتا ہے ان کی ملک کے مسائل پر گہری اور باریک نظر ہے جو خوشی کا باعث ہے ،رہبر معظم نے جوانوں کی طرف سے میڈل ہدیہ کرنے کے اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں آپ کے ان ہدایا کو قبول کرنے کے بعد آپ کو ہی واپس کرتا ہوں تاکہ یہ آپ کے پاس باقی رہیں،رہبر معظم نے فرمایا: ہمیں آپ پر فخر ہے آپ کی سربلندی و سرافرازی ہماری سربلندی اورسرافرازی ہے، رہبر معظم نے قاجار اور پہلوی دور میں ایرانی قوم پر مسلط کردہ علمی اور صنعتی پسماندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بہت سے شعبوں میں اچھی خاصی پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور ایران بعض علمی شعبوں ميں دنیا کے سر فہرست ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے لیکن ابھی علمی اور صنعتی پیشرفت طویل راستہ باقی ہے ابھی ہماری رفتار سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کافی کند ہے ہمیں ٹیکنالوجی کی حدود میں آگے بڑھنے کی تلاش و کوشش بھر پور انداز میں جاری رکھنی چاہیے،رہبر معظم نے ملک کو درپیش مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مشکلات کی وجہ سے جوانوں کو متوقف نہیں ہونا چاہیے بلکہ انھیں مشکلات کو دور کرنےکے سلسلے میں اپنی جد وجہد کو جاری رکھنا چاہیے،رہبر معظم نے فرمایا: طلباء کو اسلامی، انقلابی افکار اور بصیرت کے فروغ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور ملک کو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں آگے کی سمت بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مہر
جوانوں کو مشکلات دور کرنے کے سلسلے میں اپنی جد وجہد جاری رکھنا چاہیے:رہبر معظم
رہبر معظم نے فرمایا:طلباء کو اسلامی، انقلابی افکار اور بصیرت کے فروغ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

wilayat.com/p/1927
متعلقہ مواد
یوم مزدور پر ملک بھر سے آئے ہزاروں مزدوروں سے خطاب: امریکی پابندیاں قومی خود ارادیت پر اثر انداز نہیں ہوسکتیں:آیت اللہ خامنہ ای
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین