Code : 2883 393 Hit

تم چھپ کر بزدلانہ وار کرتے ہو،ہم میدان میں آکر جواب دیں گے؛ سپاہ قدس کے نئے سربراہ

سپاہ قدس کے نئے سربراہ نے امریکا کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تم نے بزدلوں کی طرح حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے جس کا ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے نئے سربراہ نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے بزدلانہ حملے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکا سے مردانگی کے ساتھ بدلہ لیں گے،اسلامی جمہوریہ  ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ امریکا نے بزدلوں کی طرح حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے جس کا ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے،قدس فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران امریکا کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکا کو پتا چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے، انہوں نے کہا کہ شہید میجر جنرل سلیمانی کے اخلاقی اوصاف بیان کرنے سے زبان قاصر ہے انھوں نے ہمیشہ اسلامی، اخلاقی اور انسانی اقدار کا پاس و لحاظ کیا اور وہ ولایت کے معیار پر اپنے اہداف کی سمت گامزن رہے اور انھوں نے ہر کام کو خلوص کے ساتھ اور اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کو حاصل کرنے کے لئے انجام دیا۔
تسنیم

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम