ولایت پورٹل:ہیل نیوز ایب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ’’تم چپ نہیں رہ سکتے ‘‘ کا جملہ لکھی ہوئی ٹی شرٹیں اس وقت وسیع پیمانے پر فروخت ہونا شروع ہوگئیں اور اس کے لیے باقاعدہ مہم کا اغاز ہوا جب ٹرمپ اور جوبائیڈن کا مناظرہ چل رہاتھا اور ٹرمپ بائیڈن کی گفتگو کے درمیان ٹپک پڑے تو انھوں نے کہا کہ تم چپ نہیں رہ سکتے؟، یاد رہے کہ اس ٹی شرٹ کی کی قیمت تیس ڈالر ہے۔
یادرہے کہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ پہلی انتخابی بحث کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار ان کی تقریر کے وسط میں کود پڑے اور ان کے ڈیموکریٹک حریف نے بھی ٹرمپ کے خلاف یہ حربہ کئی بار استعمال کیا،اس ڈیڑھ گھنٹہ کی بحث کے دوران تناؤ کے لمحے بھی آئے ، اس دوران دونوں امیدوار بار بار ایک دوسرے کی گفتگو کے درمیان بات کرتے تھے یا مخالف فریق کو روکنے کی کوشش کرتے تھے۔
’’تم چپ نہیں رہ سکتے‘‘ امریکہ میں وسیع پیمانہ پر ٹی شرٹ فروخت
امریکہ میں اس وقت ایسی ٹی شرٹیں وسیع پیمانے پر فروخت ہورہی ہیں جن پر ٹرمپ کی تصویر بنی ہوئی ہے اور نیچے لکھا ہوا ہے کہ تم چپ نہیں رہ سکتے۔

wilayat.com/p/4500
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین