Code : 1951 50 Hit

امریکی پابندیاں آپ کے لیے باعث فخر ہیں؛ایرانی وزير خارجہ کے نام سید حسن نصر اللہ کا پیغام

سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزير خارجہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ نے آپ کا نام اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہپ نے اس کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف آپ کی آواز رسا ہے، سید حسن نصر اللہ نے اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو ان کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا کہ  آپ کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ امریکہ نے آپ کا نام اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ،امریکہ کی ان پابندیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور ٹرمپ کے خلاف آپ کی آواز رسا اور جاندار تھی اوریہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ آپ نے امریکہ کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम