Code : 3172 215 Hit

تم اور جیسے لوگوں نے ہی کورونا وائرس دنیا میں پھیلایا ہے؛مقتدی صدر کا ٹرمپ سے خطاب

عراقی کی صدر تحریک کے سربراہ نے امریکی صدر کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی صدرتحریک کے سربراہ سید مقتدی صدر نے اپنےٹویٹ اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ واشنگٹن اور  اس کے اتحادیوں پر کورونا وائرس پھیلایا ہے ۔
انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خدا وند عالم کے علاوہ کوئی بھی پناہ دینے والا نہیں ہے، کہا کہ عراقی قوم امریکہ کی جانب سے اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے دی جانے والی  کسی بھی طرح کی دوا کو قبول نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا ، ٹرمپ کا یہ کہنا کہ ہم کورونا وائرس کے خلاف بہت اچھا کام کررہے ہیں ... اور اگر یہ ہماری مداخلت نہ ہوتی تو صورتحال اور بھی خراب ہوجاتی، اس بات نے میری توجہ جلب کی۔
صدر نے ٹرمپ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے شک ہے کہ تم اور جیسے لوگوں نے ہی کورونا وائرس دنیا میں پھیلایا ہے  خاص طور پر اس وقت جبکہ اس وبا کا شکار زیادہ تر امریکہ کے مخالف ممالک ہیں۔
صدر تحریک  کے رہنما نے مزید کہا کہ  ٹرمپ ! تم نے پہلے یہ دعوی کیا تھا  کہ امریکہ نے عظیم سلطنتوں کا تختہ پلٹ دیا اور دہشت گردی کا خاتمہ کردیا اور آج  پھر تم کہہ رہے ہو کہ ہم  ایک ایسے وائرس سے لڑ رہے ہیں جس کو ننگی آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکتا ہے! تم کو اپنے آپ سے شرم نہیں آتی؟
صدر نے مزید کہاکہ ٹرمپ ! تم نے دنیا کو قبضہ ، جنگ ، غربت اور تنازعات سے بھر دیا ہے اور آج علاج کرنے کا دعوی کررہے ہو؟ یہ بیماری صرف تمہاری خراب پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی ہے۔
 

1
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम