ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے،یمنی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز کے 10 ڈرونز نے سعودی عرب کی تیل کمپنی الشیبہ کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تیل کمپنی میں آگ لگ گئی ہے، یمنی فورسز نے سعودی عرب کی حساس جگہوں پر رہنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان جگہوں سے خارج ہوجائیں کیونکہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے حساس ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یحیی سریع نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اگر یمن پر جارحیت اور بہیمانہ بمباری جاری رکھی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
مہر
یمنیوں کا سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملہ
یمنی فورسز نے سعودی عرب کے اندر سعودیہ کی تیل کمپنی آرامکو پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے ۔

wilayat.com/p/1958
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین