Code : 2502 31 Hit

یمنیوں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کا ایک اور جاسوس ڈرون تباہ

یمنی فضائیہ کے دفاعی سسٹم نے شمال مغربی صوبہ ہجہ میں سعودی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو گرایا۔

ولایت پورٹل:یمنی فضائیہ کے دفاعی سسٹم  نےہفتہ کے روز صوبہ حجہ کے ہیران نامی شہر میں سعودی اتحادکے جاسوسی ڈرون کو مار گرایا،یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیٰ سریع کا کہنا ہے کہ یمنی یمنی فضائیہ کے دفاعی سسٹم   نے سنیچر کے دن حجہ صوبہ میں واقع حیران شہر میں  چینی ساخت کا  وننگ لونگ نامی جاسوسی ڈرون دریافت کیا جو سعودی اتحاد کا تھا جس کے بعد اس کو مار گرایا،یمنی عہدیدار کے مطابق ، سعودی اتحاد کا جارحانہ طیارہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیاجس میزائل کی عنقریب نقاب کشائی کی جائے گی ،انھوں نے مزید کہا  کہ پورے  آپریشن کی  شروع سے آخر تک فیلم بنائی گئی ہے  اوراس کی  ویڈیو جلد جاری کی جائے گی،المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے حوالہ سے لکھا ہے کہ انھوں نے دشمن کو انتباہ دیا ہے کہ یمن کی فضائی حدود اب تمہارے لیے امن  نہیں ہیں کہ جب چاہو یہاں جو بھی کر گذرو، اب تمہیں ہماری فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہزار بار سوچنا ہوگا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम